ہاکی ورلڈ کپ کے دوران میچز کی صورت حال کے مطابق حکمت عملی اپنا کر نتائج اپنے نام کرنے کی کوشش کرینگے ‘توقیر ڈار

ورلڈ کپ کے دوران ہمارا پول خاصا سخت ہے تاہم پر امید ہوں کہ عالمی کے دوران کھلاڑی عوامی توقعات پر پورا اتریں گے‘قومی ہاکی ٹیم کے چیف کوچ

جمعرات 15 نومبر 2018 21:59

ہاکی ورلڈ کپ کے دوران میچز کی صورت حال کے مطابق حکمت عملی اپنا کر نتائج اپنے نام کرنے کی کوشش کرینگے ‘توقیر ڈار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) قومی ہاکی ٹیم کے چیف کوچ توقیر احمد ڈار نے کہاکہ کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور دنیا کی کسی بھی ٹیم ہو ہرانے کی اہلیت رکھتے ہیں، ورلڈ کپ کے دوران میچز کی صورت حال کے مطابق حکمت عملی اپنا کر نتائج اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہاکہ محمد عرفان اور راشد محمود کو باہر کے لوگ لاکھوں روپے معاوضوں کے عوض اپنی لیگز کا حصہ بناتے ہیں، یہی صورت حال ٹیم کے دوسرے کھلاڑیوں کی بھی ہے، غور کرنے کی بات یہ ہے کہ سالہا سال سے ہاکی کھیلنے والے کھلاڑیوں کو بھی کیا کوچنگ کی ضرورت ہیں سچ پوچھیں تو یہ ہمارے دور کے پلیئرز سے زیادہ اچھے کھلاڑی ہیں،ان کھلاڑیوں کو بس اعتماد دینے کی ضرورت ہے۔

انہوںنے کہاکہ ماضی میں کوچز کھلاڑیوں کے ساتھ سخت گیر ہیڈماسٹر کی طرح سلوک کرتے تھے، ٹیم منیجر حسن سردار کے بعد میں نے پلیئرز کے ساتھ چھوٹے بھائیوں اور بیٹوں جیسا رویہ اپنا کر ان کا کھویا ہوا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کی ہے۔ ایک سوال پر قومی ہاکی چیف کوچ نے کہا کہ ورلڈ کپ کے دوران ہمارا پول خاصا سخت ہے تاہم پر امید ہوں کہ عالمی کے دوران کھلاڑی عوامی توقعات پر پورا اتریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں