باروخ پولو کپ، گارڈ گروپ نے نیوایج/ڈائمنڈ پینٹس کوہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعہ 16 نومبر 2018 23:53

باروخ پولو کپ، گارڈ گروپ نے نیوایج/ڈائمنڈ پینٹس کوہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
لاہور۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام باروخ پولو کپ کے چوتھے روز گارڈ گروپ نے زبردست مقابلے کے بعد نیوایج/ڈائمنڈ پینٹس کو 6-4 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں پولو سیزن زبردست طریقے سے شروع ہو چکا ہے۔ چوتھے روز میچز دیکھنے کیلئے ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران عمر سعید نیازی، جوادجمیل ملک، ثاقب خان خاکوانی اور دیگر ممبرز کی بڑی تعداد اور فیملیز بھی موجود تھیں۔

میچ کا آغاز نیوایج /ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے شاہ شمیل عالم نے گول کرکے کیا اس کے بعد پہلے چکر میں ہی ثاقب خان کوانی نے تھرٹی یارڈ پنلٹی پر گول کرکے میچ برابر کردیا۔ دوسرے چکر میں بھی دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول سکور کیا۔

(جاری ہے)

تیسرا چکر گارڈ گروپ کے نام رہا جنہوں نے تین گول سکور کیے۔ چوتھے چکر میں نیوایج /ڈائمنڈ پینٹس نے دو جبکہ گارڈ گروپ نے ایک گول سکور کیا اس طرح گارڈ گروپ کی ٹیم نے چار کے مقابلے چھ گول سے میچ جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

فائنل اتوار کی سہ پہر کو کھیلا جائے گا۔ گارڈ گروپ کی طرف سے ثاقب خان خاکوانی نے تین، تیمور علی ملک نے دو جبکہ راجہ ارسلان نجیب نے ایک گول سکور کیا جبکہ نیوایج /ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے شاہ شمیل عالم نے تین، میر حذیفہ احمد نے ایک گول سکور کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں