انضمام الحق نے انگلینڈ لائنز کیخلاف 4 روزہ میچ کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا

رکنی اے سکواڈ انگلینڈ کے خلاف چار روزہ میچ 18 سے 21 نومبر تک ابوظہبی میں کھیلا جائے گا ،محمد رمضان (کپتان) کے فرائض سرانجام دینگے

ہفتہ 17 نومبر 2018 20:36

انضمام الحق نے انگلینڈ لائنز کیخلاف 4 روزہ میچ کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2018ء) پی سی بی کی نیشنل سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق نے انگلینڈ لائنز کے خلاف کھیلی جانے والے ایک 4 روزہ میچ کے لئے اے سکواڈ کا الان کر دیا، 13 رکنی اے سکواڈ انگلینڈ کے خلاف چار روزہ میچ 18 سے 21 نومبر تک ابوظہبی میں کھیلا جائے گا جبکہ اے سکواڈ انگلینڈ لائنز کے خلاف ایک 4 چارہ، 5 ایک روزہ اور ایک ٹی ٹونٹی میچ یو اے ای میں کھیلے گی، اعلان کردہ 13 رکنی اے ٹیم میں خرم منظور، شان مسعود، عابد علی، عثمان صلاح الدین، محمد سعد، محمد رمضان (کپتان)، سعود شکیل، محمد عرفان، احسان عادل، تاج ولی، سمین گل، علی شفیق اور محمد اصغر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 4 روزہ میچ میں ایک تبدیلی عملی میں آئے ہے جس کے تحت سعد علی کی جگہ صلاح الدین شامل ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں