ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت بنگلہ دیش کو مل گئی

اتوار 18 نومبر 2018 01:50

لاہور۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت بنگلہ دیش کو مل گئی، احسان مانی کی صدارت میں کرکٹ کونسل کا اجلاس لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوا، آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن بھی شریک ہیں،اجلاس میں بھارت کا کوئی نمائندہ شامل نہیں، اے سی سی کے رکن ملکوں کے 33 نمائندے شریک ہیں، ان میں بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن، سی ای او نظام الدین چوہدری،سری لنکن بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ایشلے ڈی سلوا، افغان کرکٹ بورڈ کے صدر عزیزاللہ فضل، اے سی سی کے چیف ایگزیکٹیو شفیق ستنکزئی، امارات کرکٹ بورڈ کے نمائندے ولید بختیار کے علاوہ کویت، سعودی عرب، اومان، بحرین، قطر، سنگاپور، تھائی لینڈ اور نیپال کے نمائندے بھی شریک ہیں۔

(جاری ہے)

اے سی سی اے میں پاکستان کی صدارت کا دو سالہ دور مکمل ہوچکا ہے،سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اس منصب پر رہے، بعدازاں بورڈ کے موجودہ سربراہ احسان مانی اے سی سی اے کے بھی قلیل مدت کے لیے صدر بنے، اب یہ عہدہ سنبھالنے کی باری بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کی ہے جس کے صدر نظم الحسن کو صدارت سونپ دی گئی ہے۔ وہ 2020 تک یہ عہدہ سنبھالیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں