لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پولو ان پنک ٹورنامنٹ 2018ء کا (کل )آغاز ہوگا

پیر 19 نومبر 2018 17:27

لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پولو ان پنک ٹورنامنٹ 2018ء کا (کل )آغاز ہوگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پولو ان پنک ٹورنامنٹ 2018ء کا کل بروز ( منگل ) کو آغاز ہوگا۔ لاہور پولو کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ثاقب خان خاکوانی کے مطابق شوکت کے خانم میموریل کینسر ہسپتال کے تعاون سے منعقد ہونے والے اس پولو ٹورنامنٹ کا مقصد کینسر کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔

ٹورنامنٹ میں ٹاپ سات ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جو پورا ہفتہ کھیلیں گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل بروز اتوار 25 نومبر کو ہوگا۔ پول اے میں ڈیسکون کنسٹرکشن کمپنی، ارٹیما میڈیکل اور اولمپیا کی ٹیمیں جبکہ پول بی میں ریمنگٹن فارما، قتال پور، نیوایج/ڈائمنڈ پینٹس اور لاہور پیراڈائز ہائوسنگ کی ٹیمیں شامل ہیں۔آج بروز منگل کو دوپہر ایک بجے پہلا میچ ڈیسکون کنسٹرکشن کمپنی اور ارٹیما میڈیکل کی ٹیموں کے درمیان ، دوپہر دو بجے دوسرا میچ ریمنگٹن فارما اور قتال پور کے درمیان جبکہ تین بجے نیوایج ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم کا مقابلہ لاہور پیراڈائز ہائوسنگ کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔

(جاری ہے)

بدھ، جمعرات اور جمعہ کو پول میچز مکمل ہوں گے اتوار کو سب سڈری اور مین فائنل کھیلا جائے گا۔پول اے میں ڈیسکون کنسٹرکشن کمپنی کی ٹیم میں شاہنواز ایار درانی، تیمور علی ملک، راجہ ارسلان نجیب اور ثاقب خان خاکوانی، ارٹیما میڈیکل کی ٹیم میں دانیال شیخ، ابوبکر صدیق، نفیس باڑی اور حمزہ مواز خان، اولمپیا کی ٹیم میں رضا نواز ٹوانہ، غلام مصطفی منوں، عبدالرحمان منوں اور احمد علی ٹوانہ شامل ہیں۔

پول بی میں ریمنگٹن فارما کی ٹیم میں ڈاکٹر فیصل قدیر کھوکھر، احمد بلال ریاض، آغا موسیٰ علی خان اور راجہ تیمور ندیم، قتال پورکی ٹیم میں سید حسن عباس، محمد عثمان ملک، ملک اعظم حیات نون اور ملک عطاف یار ٹوانہ، نیوایج /ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم میں میر حذیفہ احمد، المان جلیل اعظم، عدنان جلیل اعظم اور شاہ شمیل عالم جبکہ لاہور پیراڈائز ہائوسنگ کی ٹیم میں علی ریاض، ہاشم کمال آغا، احمد نواز ٹوانہ اور عمر اسجد ملہی شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں