پنجاب ویمن ہاکی ٹیم کے ٹرائلز23 نومبر سے شروع ہونگے

پیر 19 نومبر 2018 21:53

پنجاب ویمن ہاکی ٹیم کے ٹرائلز23 نومبر سے شروع ہونگے
لاہور۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) 30ویں نیشنل ویمن ہاکی چیمپئن شپ کے سلسلے میں پنجاب ویمن ہاکی ٹیم کے ٹرائلز23 نومبر کو نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد کئے جائیں گے، تفصیلات کے مطابق 30 ویں نیشنل ویمن ہاکی چیمپئن شپ کے سلسلے میں پنجاب ویمن ہاکی ٹیم کے ٹرائلز 23 نومبر کو صبح 10 بجے تا 4 بجے تک نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں منعقدکئے جائیں گے، ٹرائلز سیلیکشن کمیٹی کے چیئرمین پنجاب ہاکی ایسو سی ایشن کے سیکرٹری کرنل (ر) آصف ناز کھوکھر ہونگے جبکہ دیگر ممبران میں چاند پروین، پرویز احمد اور لبنیٰ طلعت ہونگی، اعلامیہ کے مطابق ٹرائلز میں منتخب پلیئرز 26 نومبر سے شروع ہونے والے 30ویں نیشنل ویمن ہاکی چیمپئن شپ میں پنجاب ہاکی ٹیم کا حصہ بنیں گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں