قومی ہاکی ٹیم کو ڈیلی الائونسز کی عدم ادائیگی ، بھارت روانگی میں تاخیر کا امکان

گرانٹ کی درخواست ابھی تک اسپورٹس بورڈ کی ٹیبل سے آگے نہیں بڑھ سکی، شہباز سینئر

پیر 19 نومبر 2018 22:01

قومی ہاکی ٹیم کو ڈیلی الائونسز کی عدم ادائیگی ، بھارت روانگی میں تاخیر کا امکان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) ورلڈ کپ کھیلنے جانے والی قومی ہاکی ٹیم کو ڈیلی الاونسز کی عدم ادائیگی پر بھارت روانگی میں تاخیر کا امکان ہے۔قومی ہاکی ٹیم کی پہلے بدھ کو فلائٹ تھی تاہم اب ایک دو دن بعد قومی ٹیم بھارت کے سفر پر روانہ ہوپائے گی۔ بھارتی ہائی کمیشن نے چیف کوچ توقیر ڈار، کوچ دانش کلیم اور عرفان جونیئر کو بھی ویزے جاری کردئیے، گزشتہ روز سترہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ویزے ملے تھے۔

(جاری ہے)

ویزہ ایشو بروقت حل ہونے کے باوجود ابھی تک کھلاڑی ڈیلی الاؤنس سے محروم ہیں۔کیمپ میں ایک ہزار روپے ڈیلی الاؤنس ہے جبکہ انٹرنیشنل میچز میں قومی کھلاڑیوں کو ڈیرھ سو ڈالرز ملتے ہیں، ہاکی کھلاڑیوں کو ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے بھی الاونسز بھی ادا نہیں کیے گئے۔پی ایچ ایف کے سیکریٹری شہباز احمد سینئر کے مطابق گرانٹ کی درخواست ابھی تک اسپورٹس بورڈ کی ٹیبل سے آگے نہیں بڑھ سکی۔اس کے باوجود ہم کوشاں ہیں کہ جلد ان کھلاڑیوں کو تمام ادائیگیاں کردیں۔ صدر پی ایچ ایف نے جو کمٹ منٹ کررکھی ہے وہ ضرور پوری کریں گی۔۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں