قومی فٹبال ٹیم کے سابق کھلاڑی و کوچ سعید بیگ مرزا کی برسی کل منائی جائے گی

منگل 20 نومبر 2018 23:31

قومی فٹبال ٹیم کے سابق کھلاڑی و کوچ سعید بیگ مرزا کی برسی کل منائی جائے گی
لاہور۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) قومی فٹبال ٹیم کے سابق کھلاڑی اور کوچ سعید بیگ مرزا کی برسی کل منائی جائے گی، سعید بیگ مرزا بائیس نومبر 1922ء کو لاہور میں پیدا ہوئے اور پروفیشنل فٹبال کا آغاز 1935 ء میں اولمپیئن کلب سے کیا، بعدازاں انہوں نے قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے بھارت سمیت متعدد ممالک کیخلاف مقابلوں میں حصہ لیا، 1950ء کے قومی کھیلوں میں سعید بیگ مرزا نے پنجاب ٹیم کی قیادت بھی کی جہاں ان کا تعارف مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ سے تعارف کرایا گیا، کھیل سے ریٹائرمنٹ کے بعد سعید بیگ مرزا نے ایشیاء کپ میں قومی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض بھی انجام دئیے، برسی کی تقریب ان کی صاحبزادی ڈاکٹر کوکب شاہین کی کراچی میں واقع رہائش گاہ پر ہوگی جس میں عزیزواقارب کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں