لاہو ر ریجن نے پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری کر دیا

جمعرات 29 نومبر 2018 14:29

لاہو ر ریجن نے پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2018ء) لاہو ر ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن نے پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے،ترجمان لاہور ریجن عابد حسین کے مطابق انٹر ڈسٹرکٹ انڈر کرکٹ ٹورنامنٹ جنوری کے پہلے ہفتے میں شیڈول کیا گیا ہے جس میں ایسٹ ، نارتھ اور ویسٹ زون کی دو دو ٹیمیں شرکت کریں گی ،اس ضمن میں ایسٹ زون کے ٹرائلز 6 دسمبر، ویسٹ زون کے 8 دسمبر اور نارتھ زون کے ٹرائلز 10دسمبر کو ایل سی سی اے گرائونڈ میں ہوں گے،ترجمان نے بتایا کہ یکم ستمبر 2000ء یا اس کے بعد کی تاریخ پیدائش والے کھلاڑی ٹرائلز کیلئے اہل ہوں گے، ہر زون کے ٹرائلز پروگرام کے لیے دو رکنی سلیکشن کمیٹی قائم کی جائیگی جس میں اسسٹنٹ کوچ لاہور ریجن اور متعلقہ زون کا نمائندہ شامل ہو گا، تینوں زونز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ لوکل سلیکٹر کی نامزدگی 2دسمبر تک ایل سی سی اے آفس میں جمع کروائیں ،اس کے ساتھ ساتھ تینوں زونز کو پابند کیا گیا ہے کہ حال ہی میں ہونے والے ایل آرسی اے انٹر زونل انڈر کرکٹ ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو حتمی ٹیموں میں ضرور شامل کیا جائے تاکہ تینوں زونز کی بہترین ٹیمیں تشکیل دی جاسکیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں