پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 دسمبر تک ابوظہبی میں کھیلاجائیگا

دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ ،دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی

جمعرات 29 نومبر 2018 14:39

پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 دسمبر تک ابوظہبی میں کھیلاجائیگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2018ء) پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموںکے مابین 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 دسمبر تک ابوظہبی میں کھیلاجائے گا ۔دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈنے پاکستان کوچاررنزسے شکست دی جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ایک اننگز اور 16 رنزسے شکست دی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے مابین تیسراٹیسٹ میچ فائنل میچ کی حیثیت اختیارکرچکاہے جوٹیم یہ میچ جیتے گئی وہی ٹیم اس ٹیسٹ سیریزکی فاتح ہوگی۔پاکستان اورنیوزی لینڈکے کپتانوں نے آخری ٹیسٹ جیت کرسیریزجیتنے کے دعوے کئے ہیں۔یواے ای میں دونوں ٹیموں کے مابین اب تک5ٹیسٹ میچ کھیلے گئے دونوں ٹیموں نی2،2میچ جیتے اورایک میچ ڈراہوا۔یواے ای میں دونوں ٹیموں کی کامیابی کاتناسب40،40فیصدہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں