اوپن پولو چیمپئن شپ کے تیسرے دن دو میچ کھیلے گئے

بی بی جے پائپز نے نیو ایج /ڈائمنڈ پینٹس کو 5-4 سے جبکہ دوسرے میچ میں جوبلی انشورنس نے باڑیز کو 5-4 سے ہرا دیا

جمعرات 29 نومبر 2018 20:39

اوپن پولو چیمپئن شپ کے تیسرے دن دو میچ کھیلے گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2018ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ 2018ئ کے تیسرے دن بی بی جے پائپز نے نیو ایج /ڈائمنڈ پینٹس کو 5-4 سے جبکہ دوسرے میچ میں جوبلی انشورنس نے باڑیز کو 5-4 سے ہرا دیا۔لاہور پولو کلب میں لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ میں دلچسپ میچز جاری ہیں۔بی بی جے پائپز اور نیوایج /ڈائمنڈ پینٹس کے درمیان دلچسپ میچ ہوا جو بی بی جے پائپز نے جیتا۔

بلال حئی بی بی جے پائپز کی طرف سے مین گول سکورر رہے انہوں نے تین گول سکور کیے جبکہ احمد بلال ریاض اور احمد زبیر بٹ نے ایک ایک گول سکور کیا۔ادھر ہارنے والی نیوایج /ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم کی طرف سے اونٹینو مینارڈ ، عدنان جلیل اعظم، المان جلیل اعظم اور میر شعیب احمد نے ایک ایک گول سکور کیا۔

(جاری ہے)

ادھر دوسرا میچ باڑیز اور جوبلی انشورنس کی ٹیموں کے درمیان بہت زبردست رہا دونوں ٹیموں نے بہت زور لگایا مگر جوبلی انشورنس کی ٹیم نے میچ 5-4 سے جیت لیا۔

جوبلی انشورنس کی طرف سے اون رضوی نے شاندار کھیل پیش کیا اور تین گول کیے جبکہ تراب رضوی اور ایڈیورڈ بینر نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ہارنے والی باڑیز کی ٹیم کی طرف سے نکلوس پیپر اور حمزہ مواز خان نے دو دو گو ل سکور کیے۔ا آج بروز جمعتہ المبارک دوپہر تین بجے اے او ایس پولو ٹیم کا مقابلہ ٹیم ایٹین سے ہوگا۔۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں