پی ایچ ایف ویمن ونگ کی پہلی صدر پروین عاطف کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے نمائشی میچ کا انعقاد

جمعرات 29 نومبر 2018 21:26

پی ایچ ایف ویمن ونگ کی پہلی صدر پروین عاطف کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے نمائشی میچ کا انعقاد
لاہور۔29 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2018ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن ویمن ونگ کی پہلی صدر مرحومہ مسز پروین عاطف کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے نیپال کی ویمن ہاکی ٹیم اور پنجاب کی جونیئر ہاکی ٹیم کے مابین ایک نمائشی میچ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کھیلا گیا جو کہ نیپال کی ویمن ٹیم نے 1-0سے جیت لیا،میچ کا واحد گول نیپال کی مدھو نے کیا، مرحومہ مسز پروین عاطف نے ویمن ہاکی کے فروغ کیلئے اہم خدمات سر انجام دیں،ان کے دور میں غیر ملکی غیر ملکی ٹیموں( آئرلینڈ، ملائیشیا اور چائنہ ) نے پہلی بار پاکستان کا دورہ کیا ،خواتین ایمپائرز اور ٹیکنیکل آفیشلز کو صلاحیتوں میں نکھار لایا گیا،وہ پاکستانی ہاکی کے لئے نمایاں خدمات سر انجام دینے والے مرحوم بریگیڈیئر ایم ایچ عاطف کی بیوہ تھیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں