حکومت کے چاروں پہیے ایک ساتھ نہیں گھوم رہے اسی لیے حکمراوں کو اب بھی یقین نہیں کہ وہ حکومت میں ہیں ‘سراج الحق

حکومت کہتی ہے کہ سو دن میں صرف ڈائریکشن کا پتہ چلا ، ایکشن کے لیے ہز ار دن چاہئیں، اگر یہی صورتحال رہی تو ایک ہزا ر دن بعد بھی پتہ نہیں چلے گا کہ حکومت کیا کرتی رہی‘امیر جماعت اسلامی کا منصورہ میں ذمہ داران سے خطاب

منگل 4 دسمبر 2018 19:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2018ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ حکومت کے چاروں پہیے ایک ساتھ نہیں گھوم رہے اسی لیے حکمراوں کو اب بھی یقین نہیں کہ وہ حکومت میں ہیں ، حکومت کے ہنی مون کے دن کب کے گزر گئے ، اب اسے اپنی ذمہ داریاں سنبھالنی چاہئیں ،حکومت کہتی ہے کہ سو دن میں صرف ڈائریکشن کا پتہ چلا ، ایکشن کے لیے ہز ار دن چاہئیں۔

اگر یہی صورتحال رہی تو ایک ہزا ر دن بعد بھی پتہ نہیں چلے گا کہ حکومت کیا کرتی رہی ۔ اب تک کی حکومتی کارکردگی سے کوئی بھی مطمئن نہیں ۔ حکومت نے مہنگائی کا بوجھ بڑھا دیاہے جس سے عام شہری کے لیے زندگی گزارنا مشکل ہوچکاہے ۔ جماعت اسلامی نظریہ پاکستان پر ایمان رکھنے والے لوگوں کو جمع کرے گی ۔

(جاری ہے)

تحفظ ناموس رسالت ؐ کے لیے ہر طرح کی قربانی دیں گے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے منصورہ میں مرکزی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ معاشرے کو ظلم و استحصال سے پاک کرنے اور عام شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی اپنی جدوجہد کو تیز کر ے گی ۔پاکستان کے اسلامی تشخص کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ جماعت اسلامی نوجوانوں کو منظم کر کے نظریہ پاکستان کے تحفظ کی جدوجہد کو آگے بڑھائے گی تاکہ ہماری آنے والی نسلیں اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایک راسخ العقیدہ مسلمان کی زندگی گزار سکیں ۔

انہوںنے کہاکہ عوام اس وقت بدترین معاشی مسائل سے دوچار ہیں ۔ جماعت اسلامی عوام کے معاشی مسائل کے حل کے لیے ماہرین معیشت کو جمع کرے گی اور ان کی تجاویز کی روشنی میں اسلامی نظام معیشت کو رائج کرنے کے لیے بھر پور جدوجہد کی جائے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں