شاہدرہ موڑ پر آٹھ روڈز آ کر ملتی ہیں،ٹریفک بہائو کی روانی کیلئے موثر حکمت عملی بنائی جا رہی ہے‘مجتبیٰ پراچہ

شاہدرہ چوک پر ٹریفک مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کے مثبت نتائج مرتب ہوں گے‘ کمشنرلاہور ڈویژن

منگل 4 دسمبر 2018 19:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2018ء) کمشنر لاہور ڈویژن ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ نے کہا ہے کہ شاہدرہ موڑ پر آٹھ روڈز آ کر ملتی ہیں۔ٹریفک بہائو کی روانی کیلئے موثر حکمت عملی بنائی جا رہی ہے۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی ہے کہ اولڈ راوی ٹائون پر موجود تجاوزات کو کل ہٹا دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی اے لاہور عین شاہدرہ چوک میں گاڑیوں کے کھڑے ہونے کو بلاک کرے۔

انہوں نے کہا کہ اولڈ راوی پل پر بھاری ٹریفک کا داخلہ بند کیا جائے۔پل خستہ حال سٹرکچرز میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

راوی ٹول پلازہ پولیس ناکہ پر نفری اور لائنوں میں اضافہ کیلئے دو تین دنوں میں ہوم ورک مکمل کیا جائے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ شاہدرہ چوک پر ٹریفک مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کے مثبت نتائج مرتب ہوں گے۔ کمشنرلاہور ڈویژن ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ کی زیر صدارت شاہدرہ موڑ پر ٹریفک مسائل کے حل کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور صالحہ سعید، ڈی سی شیخوپورہ اظہر حیات، ایس پی سکیورٹی فیصل شہزاد، ایس پی محمد نوید، ایس پی ٹریفک محمد آصف، ڈی ایس پی رنگ روڈسمیت این ایچ ای، ضلعی ٹرانسپورٹ اتھارٹی، اے سی سٹی و دیگر افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں