صوبائی وزیر ہائرایجو کیشن اینڈ سیروسیاحت راجہ یاسر ہمایوں کی اعجاز احمد چوہدری سے ملاقات

منگل 4 دسمبر 2018 19:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر ہائرایجو کیشن اینڈ سیروسیاحت راجہ یاسر ہمایوں کی پی ٹی آئی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز احمد چوہدری سے اُ ن کی رہائش گاہ پر ملاقات جس میں موجودہ سیاسی صورت حا ل اور پی ٹی آئی حکومت کے سو روز کی کارگردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر اعجاز احمد چوہدری اور صوبائی وزیر ہائرایجو کیشن اینڈ سیروسیاحت راجہ یاسر ہمایوںنے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے سو دن میں پالیسی واضح کرنے کا اعلان کیا تھا، حکومت کے پہلے سو دنوں میں تمام ڈیپارٹمنٹس میں بہتری آئی، سو دن کو بنیاد بنا کر واویلا مچانے والے حقیقت سے ناواقف ہیں، پی ٹی آئی حکومت کی سو روزہ کارکردگی اطمینان بخش ہے، آج کی ملاقات آئندہ لائحہ عمل کے لیے مددگار ثابت ہو گی ہم اپنے ملک میں اردو کو مزید فروغ دیں گے تمام محکموں میں اردو زبان کا کلچر عام کریں گے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر ہائرایجو کیشن اینڈ سیروسیاحت راجہ یاسر ہمایوںنے کہاکہ 10 دسمبر کو تمام ڈیپارٹمنٹس اپنی کارکردگی شیٹ پیش کریں گے،ماضی میں جو غلطیاں ہوئیں وہ سدھاریں گے،اسکولز کے معیار کو بین القوامی سطح تک لے کر جائیں گے،سرکاری اسکولوں کے معیار کو بہتر بنانا اولین ترجیح ہے ماضی میں بیس ارب روپے لگا کر لیپ ٹاپ اسکیم چلائی گئی ،لیپ ٹاپ دینے کے بجائے یونیورسٹی بنائی جا سکتی تھی ،یورنیورسٹی اور کالجز کی سطح پر اسپورٹس لیگ شروع کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں