پاکستان کرکٹ بورڈ میں موجود لوگ مجھے کمنڑی کرنے سے روکتے ہیں ،ْعامر سہیل کا الزام

بدھ 5 دسمبر 2018 20:00

پاکستان کرکٹ بورڈ میں موجود لوگ مجھے کمنڑی کرنے سے روکتے ہیں ،ْعامر سہیل کا الزام
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2018ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں موجود لوگ مجھے کمنڑی کرنے سے روکتے ہیں۔پاکستان کرکٹ میں اب سابق کرکڑز کھیل کے بعد مختلف شعبوں میں قسمت آزما رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پی سی بی میں چیف سلیکٹر اور ڈائریکڑ گیم ڈیویلپمنٹ کے عہدوں پر کام کرنے والے عامر سہیل نے کہاکہ کرکٹ بورڈ میں موجود افراد انہیں پاکستان کے میچوں کے دوران یہ فریضہ نہیں انجام دینے دیتے، اور اس سلسلے میں جب بھی ان کا نام سامنے آتا ہے، کھل کر مخالفت کی جاتی ہے۔

باون سالہ عامر سہیل جنھوں نے 1990 سے 2000 تک بطور بائیں ہاتھ کے اوپنر 47 ٹیسٹ اور 156 ون ڈے کھیلے، پی سی بی کے حوالے سے کرکٹ معاملات پر سخت مؤقف رکھنے والے قومی کرکڑز میں سر فہرست سمجھے جاتے ہیں۔1992 کے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے رکن 2003 اور 2007 آئی آئی سی ورلڈ کپ میں بطور کمنٹیٹر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں