احسان مانی کی پاکستانی کرکٹر یاسر شاہ کو 82سال پرانا ریکارڈ توڑنے پر مبارکباد

یاسر شاہ کا ورلڈ ریکارڈ پاکستان کرکٹ کیلئے قابل فخر موقع ہے، ٹیسٹ ڈیبیو سے لے کر اب تک غیر معمولی بولر ثابت ہوئے ،ْ احسان مانی سال پرانا ریکارڈ توڑنا غیرمعمولی کارنامہ ہے ،ْ کرکٹ کے مزید ریکارڈ توڑیں گے ،ْ عاقب جاوید ،ْ عاطف رانا

جمعرات 6 دسمبر 2018 14:22

احسان مانی کی پاکستانی کرکٹر یاسر شاہ کو 82سال پرانا ریکارڈ توڑنے پر مبارکباد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے پاکستانی کرکٹر یاسر شاہ کو 82سال پرانا ریکارڈ توڑنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یاسر شاہ کا ورلڈ ریکارڈ پاکستان کرکٹ کے لیے قابل فخر موقع ہے، وہ ٹیسٹ ڈیبیو سے لے کر اب تک غیر معمولی بولر ثابت ہوئے۔

(جاری ہے)

احسان مانی نے کہا کہ یاسر شاہ کی کیریئر میں مزید کامیابیوں کیلئے پرامید اور دعا گو ہوں۔لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا اور ڈائریکٹر عاقب جاوید نے یاسر شاہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 82 سال پرانا ریکارڈ توڑنا غیرمعمولی کارنامہ ہے اور وہ کرکٹ کے مزید ریکارڈ توڑیں گے۔عاطف رانا نے کہا کہ لاہور قلندرز فیملی کی یاسر شاہ کے لیے نیک خواہشات ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں