ویسٹ زون ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ، لاہور کرکٹ کلب نے نیو نیشنل جمخانہ کو 30 رنز سے ہرا دیا

جمعرات 6 دسمبر 2018 14:50

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) لاہور کرکٹ کلب نے ویسٹ زون ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کے ایک میچ میں نیو نیشنل جمخانہ کو 30 رنز سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق نیو اتفاق کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں لاہور کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

یوسف بابر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے گرائونڈ کے چاروں طرف آزادانہ سٹروک کا استعمال کرتے ہوئے ناقابل شکست 93 رنز، عرفان لیاقت 58، احسان الحق 28 اور آفتاب باجوہ نے 35 رنز بنائے، نیم نور نے 2 وکٹ حاصل کیں ۔

جواب میں نیو نیشنل جمخانہ کی ٹیم 14.3 اوورز میں 209 رنز بناسکی، محمد علی نے 64، نعیم نور 44، وسیم 25 اور محمد شافع نے 23 رنز بنائے۔ لاہور کرکٹ کلب کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے احسان الحق نے 3 اور یوسف بابراور احسن کلیم نے 2 ، 2 جبکہ محمد کلیم نے 1 کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں