چھٹی آفتاب قرشی ویٹرنز کرکٹ چیمپئن شپ

لاہور سپارٹنز نے ہجویری سپورٹس کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

جمعہ 7 دسمبر 2018 16:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2018ء) آفتاب قرشی کے زیر اہتمام چھٹی آفتاب قرشی ویٹرنز کرکٹ چیمپئن شپ کے مقابلے جاری ہیں۔ سٹیگ کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں لاہور سپارٹنز نے ہجویری سپورٹس کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔ ہجویری سپورٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے 26.5 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے۔ میاں فضل قدوس نے 48، سرفراز حسین 22 اور احمد یار نے 15 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

لاہور سپارٹنز کی طرف سے محمد صدیق نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3/32، امجد حسین 2/13، ربانی انور 2/20، احمد رضا 1/29 اور حافظ وسیم نے 1/34 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں لاہور سپارٹنز نے 23.1 اوورز میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پوراکرلیا۔ اسفر خان نے 39، وحید احمد 29 اور محمد صدیق نے 41 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ احمد یار نے 2/18 اور میاں مبین نے 1/14 وکٹ حاصل کیں۔ محمد کلیم، نعیم اشرف امپائر جبکہ اظہر حسین سکورر تھے۔ میچ کے اختتام پر ظہیر اقبال نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے محمد صدیق کو مین آف دی میچ کا انعام دیا میاں مبین ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں