کرکٹ کے فروغ کے لئے کرکٹ کلب اہم کردار ادا کررہے ہیں‘ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور

جمعہ 7 دسمبر 2018 19:57

کرکٹ کے فروغ کے لئے کرکٹ کلب اہم کردار ادا کررہے ہیں‘ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا کہ کرکٹ کے فروغ کے لئے کرکٹ کلب اہم کردار ادا کررہے ہیں جہاں سے نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آرہا ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کو سیکھنے کا بہترین موقع ملتا ہے، جمعہ کے روزاپنے ایک بیان انہوں نے کہا کہ گولڈن سٹار کرکٹ کلب کے زیراہتمام کھیلے گئے کینن فوم چیلنج کپ کا انعقاد خوش آئند ہے، گراس روٹ لیول سے کرکٹ کے نئے کھلاڑی تلاش کرنے کے لئے کلب کرکٹ اہم ہے ، نوجوان کرکٹر کو کلب کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملتا ہے ، قومی کرکٹ سٹار کلب کرکٹ سے ہی سیکھ کر سٹار بنے ہیں، نوجوان کلب کرکٹ کھیلیں اور اپنی صلاحیتوں کو منوائیں، ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا کہ کینن فوم انڈسٹریز اور گولڈن سٹار کرکٹ کلب کے زیراہتمام ہونے والے فرسٹ کینن فوم چیلنج کپ ون ڈے کلب ٹورنامنٹ میں نوجوان کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر پیٹرن ان چیف شیخ محمد ابراہیم، چیئرمین واصف زمان، صدر شفیع اللہ اور سیکرٹری شہباز علی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں