پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کے سٹاف ممبر ہارون مسیح کی بہترین کارکردگی

ویں نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ 2018میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ہارون مسیح نے 74کلوگرام کیٹگری میں تین مقابلے جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی مینیجنگ ڈائریکٹر ملک علی عامر ، چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان ، ڈی آئی جی کامران خان کی مبارکباد ہارون مسیح نے کم وقت اور محدود وسائل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا : کوچ شبیر حسین

جمعہ 7 دسمبر 2018 22:57

پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کے سٹاف ممبر ہارون مسیح کی بہترین کارکردگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2018ء) پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کے سٹاف ممبر ہارون مسیح نے 64 ویں نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ 2018میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔ ملتان میں ہونے والی نیشنل ریسلنگ چیمئن شپ میں سیف سٹیز اتھارٹی کے ہارون مسیح نے 74کلوگرام کیٹگری میں حصہ لیا جہاںلگاتار تین مقابلے جیت کر انہوں نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

ہارون مسیح نے چیمپئن شپ میںآرمی ، ریلوے اور ہائیر ایجوکیشن کے پہلوانوں کو زیر کیا۔

(جاری ہے)

سیف سٹیز اتھارٹی کے مینیجنگ ڈائریکٹر ملک علی عامر ، چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان اور ڈی آئی جی کامران خان نے عمدہ کارکردگی پر اتھلیٹ کو شاباش دی اور اعزازیے کا اعلان کیا ہے۔ ریسلنگ کے پولیس کوچ شبیر حسین کا کہنا ہے کہ ہارون مسیح نے کم وقت اور محدود وسائل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور آئیندہ بھی ادارے کیلئے انعامات سمیٹے گا۔ ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی نے بتایا کہ اتھارٹی ہارون اور دیگر اتھلیٹس کو مکمل سپورٹ فراہم کرتی رہے گی اور عمدہ کارکردگی کے حامل ملازمین کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں