انضمام الحق اپنے بھتیجے امام الحق کی ناقص کاکردگی پر پردہ ڈالنے لگے

ٹیل اینڈرز کو بھی اپنا کام کرنا ہوگا،اگر یہی پرفارمنس رہی تو ٹیم میں تبدیلیاں کی جائینگی، انضمام الحق

ہفتہ 8 دسمبر 2018 16:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2018ء) قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق اپنے بھتیجے امام الحق کی ناقص کاکردگی پر پردہ ڈالنے لگے ، ان کا کہنا تھا ٹاپ آرڈر سمیت ٹیل اینڈرز کو بھی ذمہ داری نبھانا پڑے گی،اگر یہی پرفارمنس رہی تو ٹیم میں تبدیلیاں آئیں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ٹیم میں ٹاپ آرڈر بلے بازوں سمیت ٹیل اینڈرز کو بھی ذمہ داری لینا ہوگی،ایک سال سے دیکھ رہے ہیں کہ ٹیل اینڈرز فائٹ نہیں کررہے جس کا ٹیم کو نقصان ہورہا ہے ،اگر ٹیم کی یہی پرفارمنس رہی تو تبدیلیاں آئیں گی۔

انضمام الحق کا مزید کہنا تھاکہ نیوزی لینڈ کے خلاف تینوں میچز میں ہماری پوزیشن مضبوط تھی لیکن ہم چوتھی اننگز کا پریشر برداشت کرنے میں ناکام رہے حالانکہ انٹر نیشنل کرکٹ پریشر برداشت کرنے کا ہی نام ہے ،اب ٹیم کو جنوبی افریقہ میں بہترین پر فارمنس دینا ہوگی ۔

(جاری ہے)

چیف سلیکٹر کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو انجری سے بچانے کے لیے روٹیشن پالیسی متعارف کروائی گئی ہے ،عابدعلی،شان مسعود اور محمد رضوان نے اس سیزن میں اچھی بیٹنگ کی ہے تاہم رضوان کو اچھے سٹرائیک ریٹ سے رنز سکور کرنے اور سرفراز احمد کے اوپر ایشیاکپ اور اس ک بعد سے محسوس کیا جانے والا دبا ختم کرنے کے لیے بطور بلے باز سلیکٹ کیا ہے ۔

اپنے بھتیجے امام الحق کی خراب پرفارمنس کا دفاع کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہناتھاکہ امام الحق کومجھ سے جوڑناٹھیک نہیں،امام الحق اچھاکھلاڑی ہے اور ٹیم میں زیادہ عرصے تک کھیل سکتاہے،تین یاچار اننگز میں فیل ہونے پر اس کے خلاف اس طرح کا شور مچانا ٹھیک نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں