پہلا لاہور سپر کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ : رانا کلب نے اشرف بٹ میموریل کو چت کر دیا

پیر 10 دسمبر 2018 22:28

پہلا لاہور سپر کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ : رانا کلب نے اشرف بٹ میموریل کو چت کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) پہلے لاہور سپر کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں جلو گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں رانا کلب نے اشرف بٹ میموریل کو 15 رنز سے شکست دے دی۔ رانا کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوور میں 198 رنز بنائے۔ سعید احمد نے شاندار سنچری بنائی۔ انہوں نے 100 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

بلال بٹ نے 27 اور علی عامر نے 39 رنز بنائے۔ صابر علی نے 29 رنز کے عوض تین وکٹ حاصل کئے۔ا شرف بٹ میموریل کے زید عالم کی شاندار سنچری بھی انکو شکست دے نہ بچاسکی۔ اشرف بٹ میموریل اپنی اننگز میں 183 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ زید عالم نے 106 رنز بنائے۔ انیس علی نے 26 رنز بنائے۔ علی عامر، رانا بلال، سعید علی نے دو وکٹ حاصل کئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں