ویسٹ زون ٹی ٹوئنٹی کرکٹ چیمپئن شپ ،شاہ فیصل کرکٹ کلب نے ینگ ماڈل ٹائون گرین کو 96 رنز سے ہرادیا

منگل 11 دسمبر 2018 19:10

ویسٹ زون ٹی ٹوئنٹی کرکٹ چیمپئن شپ ،شاہ فیصل کرکٹ کلب نے ینگ ماڈل ٹائون گرین کو 96 رنز سے ہرادیا
لاہور۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) شاہ فیصل کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے ویسٹ زون کرکٹ چیمپئن شپ کے میچ میں شاہ فیصل کرکٹ کلب نے ماڈل ٹائون گرین کو 96 رنز سے شکست دے دی، شاہ فیصل کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے 18 اوورز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے، محمد الیاس نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 104، گوہر حفیظ بٹ 20 اور علی منظور نے 20 رنز بنائے،ماڈل ٹائون گرین کی طرف سے احمد ملک نے 3/31 اور سمیر شاہد نے 1/39 وکٹ حاصل کیں،جواب میں ماڈل ٹائون گرین تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 84 رنز بناسکی، اعجاز خان 28، نثار 14 اور سبحان اقبال نے 12 رنز بنائے، شاہ فیصل کرکٹ کلب کی طرف سے عرفان فاضل نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3/8، گوہر حفیظ بٹ 3/15 اور ذیشان شفیق نے 2/26 وکٹ حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں