ہائر ایجوکیشن زون ڈی بیڈمنٹن چمپئن شپ دو روزہ مقابلے اختتام پذیر

18 یونیورسٹیوں نے حصہ لیا، میزبانی کے فرائض منہاج یونیورسٹی نے انجام دئیے

بدھ 12 دسمبر 2018 16:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن زون ڈی بیڈمنٹن چمپئن شپ کے دو روزہ مقابلے اختتام پذیر ہو گئے۔ چمپئن شپ میں 18 یونیورسٹیوں کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

چمپئن شپ کی میزبانی کے فرائض منہاج یونیورسٹی لاہور نے انجام دئیے، پنجاب یونیورسٹی نے پہلی، جی سی یونیورسٹی نے دوسری پوزیشن حاصل کی، منہاج یونیورسٹی لاہور کی بیڈمنٹن ٹیم نے چھٹی پوزیشن حاصل کی، ڈپٹی چیئرمین ایم یو ایل ڈاکٹر حسین محی الدین نے مقابلوں میں حصہ لینے والی ٹیموں بالخصوص اول، دوم پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو مبارکبادی دی اور کہا کہ برداشت اور ڈسپلن کیلئے سپورٹس سرگرمیاں ضروری ہیں،منہاج یونیورسٹی لاہور طلباء و طالبات کی فکری بالیدگی کیلئے غیر نصابی سرگرمیوں پر بھرپور توجہ دے رہی ہے،اس کے لیے عالمی معیار کے کورٹس تیار کروائے گئے ہیں، وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم غوری ،پرووائس چانسلر ڈاکٹر شاہد سرویا نے اول، دوم پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو مبارکباد دی اورڈائریکٹر سپورٹس اقبال مرتضیٰ،ڈپٹی ڈائریکٹر فہد سرور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس اور کوچ ریحان سعید کو مثالی انتظامات اور مقابلوں کا اہتمام کرنے پر ان کی کارکردگی کو سراہا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں