احسان مانی اور سبحان احمد ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے بنگلہ دیش روانہ

بدھ 12 دسمبر 2018 16:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے بنگلہ دیش روانہ ہوگئے۔پی سی بی کے چیئرمین اور چیف آپریٹنگ آفیسر بدھ کی صبح لاہور سے ڈھاکہ روانہ ہوئے ۔

(جاری ہے)

لاہور میں ہونے والی اے سی سی کی سالانہ جنرل میٹنگ میں بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ناظم الحسن نے پاکستان میں سیکورٹی کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اپنی ٹیمیں پاکستان بنانے کے لئے مثبت اشارے دیئے تھے، جمعرات کو ہونے والی اے سی سی میٹنگ میں طے شدہ ایجنڈے پر بات چیت کے علاوہ پی سی بی حکام کی بنگلہ دیشی بورڈ عہدیداروں سے ملاقات بھی ہوگی۔

احسان مانی اور سبحان احمد بنگلہ دیشی ٹیمیں پاکستان بھجوانے کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں