نارتھ زون پینوراما ٹی20 کلب کرکٹ ٹورنامنٹ،اپالو سپورٹس نے راوی پارک کلب کو 16 رنز سے ہرادیا

بدھ 12 دسمبر 2018 23:38

نارتھ زون پینوراما ٹی20 کلب کرکٹ ٹورنامنٹ،اپالو سپورٹس نے راوی پارک کلب کو 16 رنز سے ہرادیا
لاہور۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) ریلوے علامہ اقبال انسٹیٹیوٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے نارتھ زون پینو راما T-20 کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں اپالو سپورٹس نے راوی پارک کرکٹ کلب کو 16 رنز سے شکست دے دی۔ اپالو سپورٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔ رضا خان نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62، انس رضا 37، آہل جاوید 15 اور احسن علی نے 12 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔

(جاری ہے)

راوی پارک کی جانب سے حسن رضا نے 3/25،اسد علی 1/16 اور شاہد عباس نے 1/25 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں راوی پارک کرکٹ کلب تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 146 رنز بناسکی۔ حسن رضا نے 42، شوکت علی 18 اور ابوزر نے 18 رنز بنائے۔ اپالو سپورٹس کی جانب سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے راشد اقبال نے 3/19، بلال ارشاد 2/24، عرفان بٹ 2/40، احسن علی 1/26 اور انس رضا نے 1/22 وکٹ حاصل کیں۔ میچ کے اختتام پر کرکٹ پرموٹر حاجی میاں محمد الیاس مغل نے راشد اقبال کو مین آف دی میچ کا انعام دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں