ہاکی ورلڈکپ میں شکست، پی ایچ ایف کے صدر نے تحقیقاتی کمیشن بنا دیا

جمعرات 13 دسمبر 2018 16:38

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر ( ر)خالد حسین کھوکھر نے ہاکی ورلڈکپ میں شکست پر تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

تحقیقاتی کمیشن ورلڈکپ میں شکست اور ہاکی زوال کی تحقیقات کریگا جبکہ کمیشن سابق اولیمپئن رشید جونیئر کی سربراہی میں قائم کیا گیا ہے ۔اس چار رکنی کمیشن کے دیگر ارکان میں منظور الحسن سینئر،شاہد علی خان اور ماجد بشیر شامل ہیں۔ ماجد بشیر انکوائری کمیشن کے لیگل ایڈوائزر اور سیکرٹری بھی ہوں گے،کمیشن تحقیقاتی رپورٹ اور سفارشات پندرہ روز میں مکمل کریگا، صدر پی ایچ ایف نے کمیشن کو مکمل اختیارات کے ساتھ تحقیقات کا مینڈیٹ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں