سابق ویمن کرکٹر شرمین خان سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپر د خاک

جمعرات 13 دسمبر 2018 18:50

سابق ویمن کرکٹر شرمین خان سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپر د خاک
لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) سابق قومی ویمن کرکٹر شرمین خان کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپر د خاک کردیا گیا،ان کی نماز جنازہ ڈیفنس کے قبرستان میں ہوئی جس میں سابق ویمن کرکٹرز اور مرحومہ کے عزیزو اقارب نے شرکت کی، وہ دو روز قبل ہی انگلینڈ سے واپس آئی تھیں،شرمین خان نے 2 ٹیسٹ اور 26 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی،ان کی عمر 46 برس تھی ، مرحومہ کے اہل خانہ کے مطابق ان کا انتقال نمونیا کے باعث ہوا، مرحومہ شرمین خان اور ان کی بہن شائزہ خان نے ویمن کرکٹ کے آغاز میں اہم کردار ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں