پاکستان کے ٹاپ کیوئسٹ پاکستان بلئیرڈ اور اسنوکر ایسوسی ایشن کے خلاف پھٹ پڑے مطالبے پورے ہونے تک اسنوکر کے کھیل کو جاری نہ رکھنے کا اعلان کردیا
چیمپئن شپ میں شرکت کرنے سے روکنے پر ہونے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے، اسنوکر کو نیشنل گیمز کا حصہ بنایا جائے ،کیوئسٹ کا مطالبہ
جمعرات 13 دسمبر 2018 23:35
(جاری ہے)
محمد آصف نے کہا کہ میں تین بار ورلڈ چیمپئن، 3 بار ایشئین چیمپِن بنا ۔بابر مسیح اور محمد سجاد بھی پاکستان کے لئے میڈل جیت چکے ہیں لیکن ہم سب کو مصر میں ہونے والی ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں روکا گیا اور الٹا ہم پر الزام لگادیا کہ ہم نے چیمپئن شپ میں ملک کی نمائندگی سے انکار کردیا، ہم ایسا سوچ بھی نہیں سکتے، ملک کی نمائندگی کرنا ہر کھلاڑی کے لئے فخر کا باعث ہوتا ہے۔
اسنوکر ایسوسی ایشن نے میرے اور بابر مسیح کے ساتھ بہت زیادتی کی۔ اسنوکر ایسوسی ایشن نے 2019 کا سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے کے لئے زور ڈالا ۔ ہمیںکہا گیا کہ معاہدہ کرو گے تو ہی ورلڈ چیمپئن شپ میں جائوگے لیکن ہم کنٹریکٹ کو پڑھے بغیر کیسے دستخط کرسکتے تھے، ہمارا 2018 کا کنٹریکٹ ابھی ختم نہیں ہوا تھا۔ انہوں نے کہاکہ نئے کنٹریکٹ میں کھلاڑیوںکے حق کے لئے کوئی بات نہیں کی گئی۔ کنٹریکٹ ختم ہونے سے پہلے نیا کنٹریکٹ سائن کروانے کی کوشش کی گئی ۔آج سے قبل کبھی ہمیں سنٹرل کنٹریکٹ پڑھایا بھی نہیں گیا ہماری گیم میں نہ ڈیپارٹمنٹ ہیں نہ ہی اسے نیشنل گیمز میں شامل کیا گیا۔ بابر مسیح نے کہا کہ ورلڈ چیمپئن شپ کے ہم دفاعی چیمپئن تھے، بد قسمتی سے ہمیں شرکت کرنے سے روک دیا گیا ۔فیڈریشن ہمیشہ ہی طفل تسلیاں دیتی آئی ہے۔ محمد سجاد نے کہا کہ آواز بلند کرنا، ہمارا جرم بن گیا، ہمیں ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے سے روکا گیا ہے، محمد آصف بابر مسیح اور محمد سجاد نے چیف جسٹس اور وزیر اعظم پاکستان سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور اس معاملہ کی انکوائری کرکے ذمہ دارروں کو سزا دی جائے ۔انہوں نے کہاکہ ہمار ا مطالبہ یہ ہے کہ ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرنے سے روکنے پر ہمیں جو نقصان ہوا ہے اور شہرت کو نقصان پہنچا ہے اس کا ازالہ کیا جائے ۔اسنوکر کو نیشنل گیمز کا حصہ بنایا جائے اور کھلاڑیوں کو نوکریاں دی جائیں ۔ٹاپ کیوئسٹ کا کہنا تھا کہ جب تک ہمارے مطالبے پورے نہیں ہوں گے اسوقت تک ہم اسنوکر کے کھیل کو جاری نہیں رکھیں گے ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نگہبان رمضان پیکج کی اب تک کے اعدادو شمار کی تفصیلات جاری کر دی گئیں
نواز شریف آئندہ ماہ سعودی عرب جائیں گے،لندن بھی جانے کا فیصلہ
ویوو نے بہترین پوٹریٹ فوٹوگرافی اور دلکش ڈیزائن کا حامل V30 5G پاکستان میں متعارف کردیا
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 410ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،ترجمان
پاکستان میں ہونے والے حملے میں جانی نقصان پر افسوس ہے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
…تفصیلی خبر…
……تصیح شدہ……
ڑ* راجہ وقار ممتاز صاحب کی ناگہانی وفات پر دِلی افسوس ہوا،میاں نواز شریف
عمران خان فائرنگ کیس : نوید بشیر کی درخواست ضمانت پر پراسکیوشن سے یکم اپریل کوجواب طلب
۱بیلٹ پیپرز پر نعرہ لکھنے والے ممبر پارلیمنٹ کو بے نقاب کرنیکی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ ..
ظ*بھگت سنگھ کی برسی ، سکیورٹی کیلئے درخواست سی سی پی او لاہور کو بھجوادی گئی
ٍبچے کی بیرون ملک سے بازیابی کیس ، وفاقی سیکرٹری داخلہ ذاتی حیثیت میں 8 اپریل کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
نگہبان رمضان پیکج کی اب تک کے اعدادو شمار کی تفصیلات جاری کر دی گئیں
-
ویوو نے بہترین پوٹریٹ فوٹوگرافی اور دلکش ڈیزائن کا حامل V30 5G پاکستان میں متعارف کردیا
-
’مئی جون تک نئی سیاسی جماعت آجائے گی‘ شاہد خاقان عباسی کا اعلان
-
حسن اور حسین نواز کی بریت سے متعلق فیصلہ محفوظ
-
ہمارے شہداءکے قاتل افغانستان میں ہوں تو پھر کارروائی کا حق رکھتے ہیں،خواجہ آصف
-
کراچی سے فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد گرفتار
-
پاکستان میں ہونے والے حملے میں جانی نقصان پر افسوس ہے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
-
بجلی 5روپے مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع
-
نسیم شاہ نے ملتان سلطانز سے فتح چھین لی
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا