این ٹی ڈی سی میں چالیس سے زائد افسران کو ترقیاں دیکر تعیناتیاں کر دی گئیں

ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی ( این ٹی ڈی سی ) میں چالیس سے زائد افسران کو ترقیاں دیکر تعیناتیاں کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ڈی جی ایچ ار این ٹی ڈی سی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق افسران کوڈپٹی منیجرز ،اسسٹنٹ جنرل منیجرز کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے ۔تقرر و تبادلہ ہونے والے افسران میں روات ،ملتان، شیخو پورہ اور حیدرباد کے ایکسینز اور ڈپٹی منیجرز شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں