ْیوایس اوپن جونیئر سکواش چمپئن شپ ،دو پاکستانی کھلاڑیوں نے فائنلز کے لیے کوالیفائی کر لیا

منگل 18 دسمبر 2018 15:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) یوایس اوپن جونیئر سکواش چمپئن شپ میں دو پاکستانی کھلاڑیوں نے بہتر کارکر دگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنلز کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امریکی شہر بوسٹن میں ہونے والی یوایس اوپن جونیئر سکواش چمپئن شپ کے انڈر 13کے سیمی فائنل میں حمام احمد جن کا تعلق پشاور سے ہے، نے امریکا کے احمد حق کو 7-11 ، 6-11 اور 9-11 سے شکست دی، فائنل میں اب ان کا مقابلہ بھارتی روہن گاندھی سے ہوگا۔

اسی طرح انڈر 15 کے سیمی فائنل میں حمزہ خان نے ٹاپ سیڈ میکسیکو کے سوسا فیڈریکو کو 5-11، 9-11 اور 5-11 کے سکور سے شکست دی جبکہ ٹرافی کیلئے میچ میں اب حمز ہ خان کا امریکی کھلاڑی کرینی سے مقابلہ ہوگا۔ یاد رہے کہ حمزہ خان چنائی میں ہونے والی ایشین جونیئر سکواش چمپئن شپ میں بھی گولڈ میڈل حاصل کرچکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں