پاکستان ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ کا بھارتی ٹیم کی کوچنگ کیلئے درخواست دینے کا انکشاف

ایجنٹ نے بھارتی ویمن کوچ کیلئے درخواست جمع کرائی، بھارت کے رابطہ کرنے پر درخواست واپس لے لی تھی ،ْذرائع مارک کولز

بدھ 19 دسمبر 2018 12:46

پاکستان ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ کا بھارتی ٹیم کی کوچنگ کیلئے درخواست دینے کا انکشاف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز کی جانب سے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کیلئے درخواست دینے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے ویمن کوچ کی تعیناتی کیلئے درخواستیں طلب کی ہوئی ہیں جس کیلئے پاکستانی ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز کی بھی درخواست بھارت کو موصول ہوئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ مارک کولز بھارت ویمن ٹیم کے کوچ کے لیے شارٹ لسٹ بھی ہو گئے اور ان کے انٹرویو کے لیے بھی رابطہ کیا گیا۔ یاد رہے کہ مارک کولز کا پی سی بی کے ساتھ 2020 تک معاہدہ ہے۔دوسری جانب ذرائع مارک کولز کے مطابق ایجنٹ نے بھارتی ویمن کوچ کے لیے درخواست جمع کرائی تاہم بھارت کے رابطہ کرنے پر درخواست واپس لے لی تھی۔ذرائع مارک کولز کے مطابق درخواست کا جمع ہونا ایک مس انڈر اسٹینڈنگ تھی، پی سی بی کے ساتھ معاہدے کی کمٹمنٹ ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں