ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کے باوجود پاکستان ہاکی ٹیم کی رینکنگ میں بہتری

آسٹریلوی ٹیم دوسرے اور رنز اپ نیدرلینڈز ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئی

بدھ 19 دسمبر 2018 12:46

ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کے باوجود پاکستان ہاکی ٹیم کی رینکنگ میں بہتری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) ہاکی ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کی رینکنگ میں بہتری آگئی۔انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری رینکنگ کے مطابق بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم بلجیئم نے دو درجے ترقی کرتے ہوئے آسٹریلیا سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔

(جاری ہے)

سیمی فائنل میں شکست کھاکر ٹائٹل کے دفاع میں ناکام رہنے والی آسٹریلوی ٹیم دوسرے اور رنز اپ نیدرلینڈز ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔

ارجنٹائن دو درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر ہے۔ بھارت پانچویں، جرمنی چھٹے اور انگلینڈ ساتویں نمبر پر ہے۔ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں شکست کھاکر باہر ہونے والی پاکستانی ٹیم کی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے اور وہ تیرہویں سے 12 ہویں نمبر پر آگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں