سپورٹس بورڈ پنجاب نے کھلاڑیوں کو کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ کا بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا ہے، ڈی جی سپورٹس

5اضلاع میں 7کھیلوں کے کوچنگ اینڈ ٹرینگ کیمپ جاری ہیں، کھلاڑی کیمپ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں، ندیم سرور

بدھ 9 جنوری 2019 21:45

سپورٹس بورڈ پنجاب نے کھلاڑیوں کو کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ کا بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا ہے، ڈی جی سپورٹس
لاہور۔9 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2019ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا ہے کہ پنجاب میں بہت ٹیلنٹ ہے جس کو سامنے لانے کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے انڈر 16کھلاڑیوں کے لئے لاہور سمیت 5اضلاع میں ایک ماہ کے کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ شروع کئے ہیں، کیمپ میں ماہر کوچز اور ٹرینرز کھلاڑیوں کو جدید خطوط پر تربیت دے رہے ہیں، کھلاڑی بھی محنت اور دلجمعی کے ساتھ کیمپ میںشریک ہیں،بدھ کے روز اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سپورٹس کی ترقی اور فروغ کے لئے اہم اقدامات کررہی ہے، ہر کھلاڑی کو سپورٹس میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کررہے ہیں، کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ اسی سلسلہ کی کڑی ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب نے کھلاڑیوں کو بہترین پلیٹ فارم فراہم کردیا ہے، نوجوان کھلاڑی کیمپ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں، ان کیمپس کی بدولت نئے کھلاڑی پیدا ہوں گے اور سپورٹس میں اپنی شناخت بنائیں گے، ڈی جی سپورٹس نے مزید کہا ہے کہ ہمارے کھلاڑی اس وقت تک آگے نہیں بڑھ سکتے جب تک ان کو جدید تکنیکس سے آگاہی نہیں ہوگی اسی لیے کوچز کھلاڑیوں کو جدید تکنیک سے بھی آگاہی دے رہے ہیں،سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام لاہور، گوجرہ، فیصل آباد، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ میں 7مختلف کھیلوں کے کھلاڑیوں کو تربیت دینے کا سلسلہ جاری ہے، لاہور میں ایس بی پی کوچنگ سنٹر میں میٹ ریسلنگ اور پنجاب سٹیڈیم میں اتھلیٹکس کے کھلاڑیوں کو کوچز تربیت دے رہے ہیں، کوچز نے کھلاڑیوں کو پریکٹس اور ایکسرسائز کرائی،کوچز نے کھلاڑیوں کو فنٹس سے متعلق بھی آگاہی دی، گوجرانوالہ میں کوچز نے کیمپ میں شریک 35کھلاڑیو ں کو ویٹ لفٹنگ سے متعلق لیکچر دیئے اور ان کو مشق بھی کرائی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں