پاکستان کرکٹ بورڈ میں آئندہ ماہ پی سی بی میں کئی اہم بڑے فیصلے متوقع
آسٹریلوی ٹیم کو پاکستان لانے کیلئے سفارتی کوششیں بھی کی جارہی ہیں ،اسلام آباد میں آسٹریلوی ہائی کمیشن کو بھی اعتماد میں لیا جارہا ہے ،سفارتی ذرائع
بدھ 16 جنوری 2019 14:14
(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے خبر لیک ہونے کے بعد میڈیا ہی میں جواب دیا کہ کرکٹ آسٹریلیا نے مروجہ طریقہ کار اپنانے کے بجائے اس انداز میں انکار کیا ہے جو درست نہیں ہے۔
درست انداز اور طریقہ کار یہی تھا کہ کرکٹ آسٹریلیا اپنے سیکیورٹی ماہرین کو پاکستان بھیج کر کوئی حتمی رائے قائم کرے۔مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم کو پاکستان لانے کیلئے سفارتی کوششیں بھی کی جارہی ہیں اور اس سلسلے میں اسلام آباد میں آسٹریلوی ہائی کمیشن کو بھی اعتماد میں لیا جارہا ہے۔احسان مانی 2004 میں بھارتی ٹیم کو پاکستان لانے کیلئے کردار ادا کر چکے ہیں اور اب وہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق لاہور کی میٹنگ میں فرنچائز مالکان نے بتایا کہ آئی سی سی کے سابق سربراہ احسان مانی پی سی بی کے معاملات کوبہتر انداز میں سمجھ رہے ہیں اوراس کا عملی مظاہرہ میٹنگ میں دکھائی دیا۔جن فرنچائز نے بورڈ کے واجبات ادا کرنا ہیں ان سے چیئرمین پی سی بی نے علیحدگی میں 45،45 منٹ بات چیت کی جبکہ پروڈکشن اخراجات پر اضافی خرچہ بورڈ خود ادا کریگا۔ احسان مانی نے واضح کیا کہ پاکستان سپر لیگ پاکستان کرکٹ کا برانڈ ہے اس کی ٹیلی وژن کوریج کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا کیوں کہ جب پروڈکشن کوالٹی بہتر ہوگی تو دنیا بھر میں اس ٹورنامنٹ کی زیادہ بہتر پذیرائی ہوگی۔ذرائع کے مطابق احسان مانی نے چارج سنبھالنے کے بعد بورڈ کے معاملات کو سمجھنے میں وقت لیا اور اب وہ خود ڈرائیوانگ سیٹ سنبھال رہے ہیں جبکہ آئندہ ماہ منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کی آمد کے ساتھ احسان مانی کئی معاملات کا انہیں کنٹرول سونپ دیں گے تاہم وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت کی روشنی میں احسان مانی دنیا بھر میں پاکستان کرکٹ کا بہتر امیج سامنے لانا چاہتے ہیں۔ ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں سے پاکستان کے روابط میں بہتری لائی جائیگی اور سب سے بڑھ کر پاکستان کرکٹ ٹیم کے معاملات میں بہتری لائی جائے گی۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
Bٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 2مسافر زخمی
ف*کامیاب درخواست گزار کے حج پر نہ جانے پر اخراجات سے 2 لاکھ روپے کٹوتی کا فیصلہ
غ*لیسکو کا تمام سرکلز میں اربوں روپے کی اووربلنگ کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ
_لاہور: نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد
پولیس نے 13 سالہ ذہنی معذور بچی کو بازیاب کروا لیا
جسٹس(ر)ڈاکٹر منیر احمد مغل علمی و دینی اور عدالتی حلقوں میں مستند حیثیت کی حامل شخصیت تھے، مقررین
ایکسپو سنٹر لاہور میں ایگری کوالیشن2024ء نمائش کا انعقاد، زراعت کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ ..
یکم مئی کو منعقد ہونے والی قومی فلسطین کانفرنس امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی خان گورچانی کی زیر صدارت اہم اجلاس،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا وزیر تعمیرات و مواصلات کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گجرات کا دورہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری