قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کل سے کراچی میںشروع ہوگا

بدھ 16 جنوری 2019 14:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کل (17جنوری بروز جمعرات) سے کراچی میں شروع ہو گا جو 29جنوری تک جاری رہے گا۔ قومی ٹیم کی قیادت بسمعہ معروف کریں گی۔ کیمپ کا انعقادآئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ رائونڈ فور کے میچز کی تیاری کے لئے کیا جا رہا ہے ۔ کیمپ کے دوران ویمن کرکٹرز کی فٹنس اور تکنیک کو بہتر بنایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

کیمپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں میں بسمعہ معروف، ایمان انور ،انعم امین ،عالیہ ریاض ،عائشہ ظفر ، بی بی ناہیدہ ،ڈیانا بیگ ، ارم جاوید ،جویریہ رئوف ،جویریہ ودود ،کائنات امتیاز ،منیبہ علی صدیقی، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز ، ندا راشد ، عمائمہ سہیل ، صبا نذیر ، ثناء میر ، سدرہ امین اور سدرہ نواز شامل ہیں۔ ہیڈ کوچ مارک کولز کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ قومی ویمن ٹیم مستقبل میں ہونے والی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اچھے نتائج دے گی۔ واضح رہے کہ ثناء میر ،جویریہ ودود ، ندا ڈار اور بسمعہ معروف سے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں بہت امیدیں وابستہ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں