واپڈا سپورٹس کمپلیکس میں ’’ڈیسکون کرکٹ گالہ‘‘ 2019کا انعقاد

سلطان اوردار ڈیولز نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا،ڈیسکون فیملی گآلہ کے موقع پر کھیلا جائے گا

بدھ 16 جنوری 2019 15:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) کارپوریٹ سیکٹر کے نامور ادارے ڈیسکون کی جانب سے اپنے ملازمین کیلئے صحتمندانہ اور تفریحی سر گرمیوں کے سلسلہ میں واپڈا سپورٹس کمپلیکس میں ’’ڈیسکون کرکٹ گالہ‘‘ 2019کا انعقاد کیا گیا ۔مقابلوں میں ڈیسکون کے تمام ڈیپارٹمنٹس اوربزنس ڈویژنز کے ملازمین نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈیسکون کی دس ٹیموں نے دو پولز میں میچ کھیلے اور کوارٹر فائنل مرحلے کیلئے سپارٹنز اورقلندر، دار ڈیولز اوررائزنگ سٹارز، ٹائیگرز اور کلیٹوس ، گلیئٹرز اور سلطان مد مقابل آئیں۔

سیمی فائنل میں سپارٹنز بمقابلہ سلطان اور دار ڈیولز بمقابلہ کلیٹوس مد مقابل تھیں اور سلطان اوردار ڈیولز نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لی جس کا انعقاد ڈیسکون فیملی گآلہ کے موقع پر کھیلا جائے گا۔ اختتام پر پر چیف آرگنائزر فہیم بٹ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ٹورنامنٹ میں ملازمین کی کثیر تعداد اپنی فیمیلیز کے ہمراہ بطور شائقین شریک ہوئے اور اپنی پسند کی ٹیموں کو داد دیتے رہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں