آئی سی سی کے چیئرمین اور نئے چیف ایگزیکٹو کا تعلق بھارت سے ہونے سے پی سی بی اور دنیا کے دیگر ممالک کے کرکٹ بورڈز کو مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا،
پاک بھار ت سیریز کے انعقاد کے امکانات مزیدکم ہوجائیں گے، پی سی بی کے نئے ڈائریکٹر آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سمیع الحسن برنی کے آئی سی سی کے اہم عہدے کو خیر آباد کہ کر پی سی بی میں نوکری حاصل کرنے کی اہم وجہ بھی آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو کی تبدیلی ہے،صادق محمد
بدھ 16 جنوری 2019 16:34
(جاری ہے)
آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو کی پوسٹ پاکستان یا کسی دوسرے ملک کو دی جاسکتی تھی لیکن دونوں اہم عہدوں پر ایک ہی ملک سے تعلق رکھنے والوں کی موجودگی آئی سی سی کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہوگی۔
پاک بھارت سیریز کے انعقاد کیلئے جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن بھی کوئی کردار ادا نہیں کرسکے تھے اور اب تو بھارت سے تعلق رکھنے والا چیف ایگزیکٹو آگیا ہے تو وہ اس سلسلہ میں بالکل بھی کچھ نہیں کرسکے گا۔ پاک بھارت سیریز کے انعقاد کے امکانات مزید کم ہو جائیں گے۔ صادق محمد نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے ڈائریکٹر آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سمیع الحسن برنی کے آئی سی سی کے اہم عہدے کو خیر آباد کہ کر پی سی بی میں نوکری حاصل کرنے کی ایک اہم وجہ بھی آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو کی تبدیلی ہے، بھارت سے تعلق رکھنے والا آئی سی سی کا نیا چیف ایگزیکٹو ظاہر ہے کہ آئی سی سی میں اپنی مرضی کی ٹیم لے کر آئے گا اور ان کے آئی سی سی میں عہدہ سنبھالنے سے جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے آئی سی سی کے موجودہ چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن کی ٹیم کے اہم رکن سمیع الحسن برنی بھی مشکلات کا شکار ہوسکتے تھے۔ صادق محمدکا کہنا ہے کہ سمیع الحسن برنی جو کہ اسوقت آئی سی سی کے ہیڈ آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کام کررہے ہیں اور انہوں نے آئی سی سی کی جاب چھوڑنے کا آئی سی سی کو نوٹس دیا ہوا ہے جس کی مدت پوری ہونے پر وہ آئندہ ماہ پی سی بی میں ڈائریکٹر آف میڈیا اینڈکمیونیکیشن کی ذمہ داری سنبھالیں گے کو آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن کی ان کے عہدے سے سبکدوشی کا پتہ تھا اور یہ بات زیر گردش تھی کہ آئی سی سی کا نیا چیف ایگزیکٹو اپنی نئی ٹیم لے کر آئے گا جس کی وجہ سے سمیع الحسن برنی نے آنے والے حالات کا اندازہ کرتے ہوئے بروقت آئی سی سی کو چھوڑ کر پی سی بی میں ملازمت اختیار کرنے کا فیصلہ کرکے سمجھداری کا ثبوت دیا ہے تاہم پی سی بی کو بھی چاہئے تھا کہ وہ ڈائریکٹر میڈیا کے عہدہ کیلئے پاکستان میں کام کرنے والے تجربہ کار صحافیوں کے ناموں کو بھی زیر غور لاتا۔ پاکستانی صحافی صلاحیتوں اور تجربہ کے لحاظ سے کسی سے بھی کم نہیں ہیں اور وہ پی سی بی کے حالات کو بہتر طور پر سمجھتے ہوئے پی سی بی کیلئے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں ۔ دریں اثناء سمیع الحسن کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سمیع الحسن برنی کو آئی سی سی میں چیف ایگزیکٹو کی تبدیلی سے کوئی فرق نہیں پڑنا تھا اور وہ اپنی قابلیت اور تجربہ کی وجہ سے نئی انتظامیہ میں بھی اپنی جگہ بنالیتے لیکن ان کے پاکستان آنے کی وجہ میں اہم کردار ان کی فیملی نے انجام دیا ہے۔ سمیع الحسن برنی بارہ سال سے آئی سی سی میں جاب کررہے تھے اور اب وہ اور ان کی فیملی پاکستان واپس آنے کے خواہش مند تھے۔ سمیع الحسن کی خواہش ہے کہ انہوں نے جو کچھ آئی سی سی میں سیکھا اس کا فائدہ اپنے ملک کے میڈیا کو پہنچائیں، 51 سالہ سمیع الحسن برنی صحافت کا 30 سالہ تجربہ رکھتے ہیں ۔16سال الیکٹرونکس اور پرنٹ میڈیا جبکہ 14سال پی سی بی اور آئی سی سی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ان کے پی سی بی میں ذمہ داریاں سنبھالنے سے پی سی بی کو پوری دنیا کے میڈیا کو ہینڈل کرنے والے تجربہ کار ڈائریکٹر میڈیا کی خدمات حاصل ہوجائیں گی جس سے نہ صرف ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی راہ ہموار ہوگی بلکہ پی سی بی کے تعلقات میڈیا سے بہتر ہوں گے اور پوری دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر ہوگا ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
Bٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 2مسافر زخمی
ف*کامیاب درخواست گزار کے حج پر نہ جانے پر اخراجات سے 2 لاکھ روپے کٹوتی کا فیصلہ
غ*لیسکو کا تمام سرکلز میں اربوں روپے کی اووربلنگ کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ
_لاہور: نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد
پولیس نے 13 سالہ ذہنی معذور بچی کو بازیاب کروا لیا
جسٹس(ر)ڈاکٹر منیر احمد مغل علمی و دینی اور عدالتی حلقوں میں مستند حیثیت کی حامل شخصیت تھے، مقررین
ایکسپو سنٹر لاہور میں ایگری کوالیشن2024ء نمائش کا انعقاد، زراعت کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ ..
یکم مئی کو منعقد ہونے والی قومی فلسطین کانفرنس امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی خان گورچانی کی زیر صدارت اہم اجلاس،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا وزیر تعمیرات و مواصلات کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گجرات کا دورہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری