پاکستان سپورٹس بورڈ نے پی ایف ایف کو این او سی جاری کر دیا

جمعرات 17 جنوری 2019 14:34

پاکستان سپورٹس بورڈ نے پی ایف ایف کو این او سی جاری کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) پاکستان سپورٹس بورڈ نے پی ایف ایف کو این او سی جاری کردیا۔ پی ایف ایف کی جانب سے 10 جنوری کو اکائونٹ کھولنے کی اجازت طلب کی گئی تھی جس کے جواب میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ سے ملحقہ فیڈریشن ہونے کی حیثیت سے پی ایف ایف کے اکائونٹ کھولنے اور چلانے میں کوئی امر مانع نہیں لہٰذا این او سی جاری کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں 12دسمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے الیکشن میں سید اشفاق حسین کی سربراہی میں پی ایف ایف کی نئی باڈی 12دسمبر کو منتخب ہوئی تھی،نئے عہدے داروں نے لاہور میں قائم فیڈریشن ہیڈکوارٹرز کا چارج بھی لے لیا تھا، دوسری جانب فیفا اور اے ایف سی نے پی ایف ایف کی نئی باڈی کو تسلیم نہیں کیا، ان دونوں عالمی اداروں نے سید فیصل صالح حیات کی سربراہی میں کام کرنے والے گذشتہ باڈی کو مارچ 2020تک کا مینڈیٹ دے رکھا تھا، اس صورتحال میں پاکستان فٹبال پر معطلی کی تلوار لٹک رہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں