خرم منظور کا قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کے طریقہ کار پرشدید تحفظات کا اظہار، چیئرمین پی سی بی سے نوٹس لینے کی اپیل

جمعرات 17 جنوری 2019 22:51

خرم منظور کا قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کے طریقہ کار پرشدید تحفظات کا اظہار، چیئرمین پی سی بی سے نوٹس لینے کی اپیل
لاہور۔17 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز اوپنر خرم منظور نے قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کے طریقہ کار پرشدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ خرم منظور کو 2016 میں ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار پرفارمنس پر ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی 20کے لیے منتخب کیا گیا تھا، تاہم ڈھاکہ میں ایشیا کپ کے بعد انہیں ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا تھا ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے لیکن نہ جانے انہیں کیوں نظر انداز کیا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وہ لندن میں لیگ کھیلنے کی بجائے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کو ترجیع دیتے ہیں تاکہ اس میں پرفارمنس کرکے ٹیم میں اپنی جگہ بنائیں لیکن انہیں مسلسل ٹیم سے باہر رکھا جارہا ہے اور میری سمجھ سے باہر کہ کہ قومی ٹیم کی سلیکشن کا کیا طریقہ کار ہے ۔

(جاری ہے)

اوپنر خرم منظور نے قائداعظم ٹرافی 2018 میں کراچی وائٹس کے لیے 8 میچوں میں 68.15 کی اوسط سے 886 رنز 3 سینچریوں کی مدد سے بنائے نے بتایا کہ گذشتہ سال کراچی کنگز کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف شارجہ میں 41 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز کھیلنے کی سزا انھیں ٹورنامنٹ کے باقی میچوں میں ڈراپ کرکے دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کے حامل کرکٹرز کو کم از کم سینٹرل کنٹریکٹ تو دیا جانا چاہئے ۔خرم منظور نے چیئرمین پی سی بی سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں