پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے آفیشل ترانے پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

پی ایس ایل 4 کے نغمے کیساتھ مذاق کیا گیا ہے، علی ظفر کے پی ایس ایل کیلئے گائے گیت فواد خان کے نئے گیت سے بہت بہتر ہیں، صارفین

ہفتہ 19 جنوری 2019 11:40

پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے آفیشل ترانے پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے آفیشل ترانے ’کھیل دیوانوں کا‘ پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آفیشل گیت ’کھیل دیوانوں کا‘ میں گلوکار و اداکار فواد خان نے آواز کا جادو جگایا ہے لیکن یہ نغمہ مداحوں کو زیادہ پسند نہیں آیا جس پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر انہوں نے ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا ہے ،اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کے تینوں ایڈیشنز کے گیت علی ظفر نے گائے تھے لیکن سب سے زیادہ شہرت دوسرے ایڈیشن کے نغمے ’سیٹی بجے گی‘ کو ملی جو پی ایس ایل کی پہچان بن گیا۔

چوتھے ایڈیشن کے گیت پر کئی سوشل میڈیا صارفین نے ناگواری کا اظہار کیا ہے اور اس نغمے کو علی ظفر کے نغموں سے کم تر قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

خان نامی ٹوئٹر صارف نے کہا کہ ایک اور جمعہ، اس بار فواد خان نے برباد کردیا۔ طوبیٰ مرزا نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پی ایس ایل 4 کے نغمے کیساتھ مذاق کیا گیا ہے۔ زکریا شاہ نامی ٹوئٹر صارف کہتے ہیں کہ علی ظفر کے پی ایس ایل کیلئے گائے ہوئے گیت فواد خان کے نئے گیت سے بہت بہتر ہیں۔

ایک اور خاتون صارف زانور نے علی ظفر کے گیت ’پھر سیٹی بجے گی‘ کی واپسی کا مطالبہ کیا۔


























لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں