ملتان سلطانز کے پلیٹ فارم سے جنوبی پنجاب کے ٹیلنٹ کوسامنے لایا جائے گا ، ایل ایم ایس کرکٹ لیگ کا دائرہ
پورے جنوبی پنجاب تک پھیلا ئیں گے ، کلبوں اور کھلاڑیوں کو ایسا پلیٹ فارم فراہم کرینگے جس سے وہ انٹر نیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کر سکیں ،علی خان ترین
ہفتہ 19 جنوری 2019 23:50
(جاری ہے)
علی خان ترین نے کہا کہ پورا یقین ہے کہ پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی ٹیم بہترین پر فارمنس دے گی اور ہم پی ایس کا ٹائٹل جیتیں گے۔
علی ترین نے کہا کہ ہمارا ا مقصد جنوبی پنجاب میں کر کٹ کا فروغ اوراس کو عروج پر لانا ہے اور اس کیلئے جنوبی پنجاب میں گراؤنڈز اور دیگر سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہوگی۔ جنوبی پنجاب کے کلبوں اوردیگر کھلاڑیوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرینگے جس کے ذریعے وہ انٹر نیشنل سطح پر اپنا اور ملک کا نام روشن کر سکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے بعد ہم جنوبی پنجاب میں خواتین کی کر کٹ کے فروغ کیلئے بھی کام کریں گے ا ور اس کیلئے ہم تعلیمی اداروں میں جائینگے اور یونیورسٹیوں ،کالجوں اور سکولز میں ایڈوکیسی پروگرام شروع کرینگے تاکہ خواتین کو کرکٹ کے بہترین مواقع میسر آسکیں۔ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ آئندہ سال جنوبی پنجاب کی خواتین کی کر کٹ لیگ شروع کرائیں ہم خواتین کو بھی قومی اور انٹر نیشنل سطح پر مواقع فراہم کرینگے اوراس کیلئے انٹر نیشنل مرد وخواتین ٹیموں کوجنوبی پنجاب میں ٹورنامنٹ کھیلنے کی دعوت دینگے۔ علی ترین نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب جنوبی پنجاب کے کھلاڑیوں قومی ٹیم میں کھلیں گے۔ملتان سلطانز کے شاہد آفریدی ،شعیب ملک اور محمد عرفان سمیت دیگر کھلاڑی مخالف ٹیموں کوٹف دینگے جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں ڈینلی اور سٹیوسمتھ جو کہ ان فٹ ہوگئے ہیں انکے متبادل کے لئے جلد اچھی خبر دینگے ، علی ترین نے کہا کہ پی سی بی سے درخواست کی ہے کہ ملتان کے خوبصورت سٹیڈیم میں پی ایس ایل کے میچز کروائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ملتان سلطانز کا کوچز پینل مکمل ہے مگر سیزن کے بعد ایسا منٹور کوچ ٹیم میں شامل کرسکتے ہیں جو صرف جنوبی پنجاب میں آکر یہاں کے کھلاڑیوں کو ٹریننگ دے سکے۔ ،اس موقع پر ملتان سلطانز کی ٹیم کے پارٹنر تیمور ملک نے میڈیا سے گفتگو ہوئے کہا کہ ملتان سلطا نز کھیل کے سفر کیساتھ جنوبی پنجاب کی ترقی کا سفر ہے ،پی ایس ایل سے روز گار بڑھے گا۔ملتان سلطانز جنوب کی پہچان اورعوام کی شان ہے۔تقریب کے آخر میں ایل ایم ایس ملتان کے پہلے سیزن میں ڈویثرن ون کی فاتح ٹیم قریشی کرکٹ کلب جبکہ رنر اپ کمبائنڈ کرکٹ کلب ،ڈویثرن ٹو کی فاتح ٹیم اولین سپورٹس کرکٹ کلب جبکہ رنر اپ سپرسٹار کرکٹ کلب، ڈویثرن تھری کی فاتح ٹیم پینتھر کرکٹ کلب جبکہ رنر اپ مسلم جمخانہ کرکٹ کلب کی ٹیمیں رہیں۔فاتح ٹیموں کے کھلاڑیوں اور ٹیم منیجمنٹ کو وننگ ٹرافیوں کے ساتھ ساتھ نقد انعامات بھی دیے گئے جبکہ بہترین پرفارمنس کا مظاہر ہ کرنے والے بلے بازوں ،باؤلرز اور وکٹ کیپرز کو میڈلز اور نقد انعامات دیے گئے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 ملزمان کو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا،ترجمان
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
Bٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 2مسافر زخمی
ف*کامیاب درخواست گزار کے حج پر نہ جانے پر اخراجات سے 2 لاکھ روپے کٹوتی کا فیصلہ
غ*لیسکو کا تمام سرکلز میں اربوں روپے کی اووربلنگ کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ
_لاہور: نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد
پولیس نے 13 سالہ ذہنی معذور بچی کو بازیاب کروا لیا
جسٹس(ر)ڈاکٹر منیر احمد مغل علمی و دینی اور عدالتی حلقوں میں مستند حیثیت کی حامل شخصیت تھے، مقررین
ایکسپو سنٹر لاہور میں ایگری کوالیشن2024ء نمائش کا انعقاد، زراعت کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ ..
یکم مئی کو منعقد ہونے والی قومی فلسطین کانفرنس امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا