پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز، مصنوعی روشنیوں میں منعقد کروانے کی کوششیں

پیر 21 جنوری 2019 15:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین نومبر میں شیڈول دو ٹیسٹ میچز کی سیریز فلڈ لائٹس میں کروانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلین میڈیا کے مطابق سیزن میں ایک ٹیسٹ کا انعقاد ایڈیلیڈ برسبن کے مقام پر مصنوعی روشنی میں ہوتا ہے تاہم اب پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دو نوں ٹیسٹ میچز مصنوعی روشنیوں میں کروانے کی کوشش کی جارہی ہے اور اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ پہلی بار ہوگا کہ مکمل ٹیسٹ سیریز ڈے اینڈ نائٹ ہوگی۔ پاکستانی ٹیم نے نومبر میں آسٹریلیا کیخلاف دو ٹیسٹ میچز کھیلنا ہیں جس کے لئے کرکٹ آسٹریلیا اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کررہا ہے کہ دونوں ٹیسٹ مصنوعی روشنیوں میں کھیلے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں