پشاور زلمی اور ہائیر پاکستان کی وننگ پارٹنرشپ برقرار، مسلسل دوسرے سال ہائیر پاکستان پشاور زلمی کا مین ٹائٹل اسپانسر بن گیا

بدھ 23 جنوری 2019 20:34

پشاور زلمی اور ہائیر پاکستان کی وننگ پارٹنرشپ برقرار، مسلسل دوسرے سال ہائیر پاکستان پشاور زلمی کا مین ٹائٹل اسپانسر بن گیا
لاہور۔23 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) پاکستان سپر لیگ کی میڈیا اور برانڈ ویلیو کے اعتبار سے نمبرون فرنچائز پشاور زلمی اور ہائیر پاکستان کے درمیان مین ٹائٹل اسپانسر شپ کا معاہدہ طے پاگیا. لاہور میں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی اور ہائیر پاکستان کے Mr.Li Da.Pengنے اسپانسرشپ معاہدے پر دستخط کیے۔اس موقع پر پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ ہائیر پاکستان نے ملک میں ڈومیسٹک اور پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ اور اسپانسر شپ فراہم کی جب پاکستان تمام ہوم سیریز ملک سے باہر کھیل رہا تھا۔

حال ہی میں ہائیر پاکستان اور زلمی فاونڈیشن نے پاکستان ہاکی ٹیم کو ورلڈ کپ کے لیے اسپانسر شپ فراہم کی۔جاوید آفریدی نے مزید کہا کہ پی ایس ایل فور گزشتہ تین سیزن کی طرح کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔

(جاری ہے)

پی ایس کے آٹھ میچز کا پاکستان میں انعقاد خوش آئند ہے۔ پی ایس ایل ٹو فائنل میں پورا پشاور زلمی اسکواڈ پاکستان آیا تھا جس نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا۔ہائیر پاکستان کے مسٹر لی دا پنگ نے پشاور زلمی کے ساتھ میڈیا پارٹنرشپ پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ وننگ پارٹنرشپ جاری رہے گی۔ تقریب میں پشاور زلمی کے اسٹار کرکٹرز کامران اکمل اورعمید آصف بھی شریک ہوئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں