پی ایس ایل فور، پشاور زلمی نے افغانستان کے وقار سلام خیل کی جگہ ویسٹ انڈیز کے آندرے فلیچر کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

جمعرات 24 جنوری 2019 17:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2019ء) پاکستان سپر لیگ کی نمبرون فرنچائز پشاور زلمی نے پی ایس ایل فور کیلئے افغانستان کے وقار سلام خیل کی جگہ ویسٹ انڈیز کے آندرے فلیچر کو اسکواڈ میں شامل کرلیا۔

(جاری ہے)

وقار سلام خیل ابتدائی طور پر پشاور زلمی کے اسکواڈ میں موجود تھے لیکن اپنی قومی ٹیم کی ذمہ داری کی وجہ سے پی ایس ایل میں شریک نہیں ہوسکیں گے جس کے بعد آندرے فلیچر کو ایک بار پھر پشاور زلمی کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

فلیچر پی ایس ایل تھری میں زلمی اسکواڈ کا حصہ تھے اور ٹیم کو فائنل تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی اور ہیڈکوچ محمد اکرم نے آندرے فلیچر کو خوش آمدید کہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آندرے فلیچر کی شمولیت سے ٹیم مزید مضبوط ہوگی اور وہ ایک بار پھر اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں