آسٹریلوی کرکٹر اسٹیون سمتھ کی جگہ آندرے رسل ملتان سلطانز کا حصہ بن گئے

محمد عرفان جونیئر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور عمر خان کراچی کنگز کے اسکواڈ میں شامل

جمعرات 24 جنوری 2019 18:06

آسٹریلوی کرکٹر اسٹیون سمتھ کی جگہ آندرے رسل ملتان سلطانز کا حصہ بن گئے
لاہور۔24 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2019ء) پاکستان سپر لیگ کے ڈرافٹ میں ملتان سلطانز کرکٹ ٹیم نے فٹنس مسائل کے شکار اسٹیون اسمتھ کی جگہ آندرے رسل کو اپنی ٹیم میں شمولیت کیلئے منتخب کرلیا۔ محمد عرفان جونیئر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جبکہ عمر خان کراچی کنگز کے اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ،وقار سلمان خیل کی جگہ ویسٹ انڈین بیٹسمین آندرے فلیچر پشاور زلمی کا حصہ بن گئے ۔

آسٹریلوی کرکٹر اسٹیون اسمتھ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے اور ملتان سلطانز کی خدمات سے محروم ہونے کے بعد ان کا خلا ویسٹ انڈین آل راؤنڈر سے پر کیا گیا ہے، ملتان سلطانز نے جوئے ڈینلی کی جگہ جیمز ونس کو لیا ہے، ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈیوائن برائوو نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو تاخیر سے 27 فروری کو جوائن کرنا ہے۔

(جاری ہے)

پشاور زلمی کرکٹ ٹیم نے افغان کرکٹر وقار سلمان خیل کی جگہ ویسٹ انڈین بیٹسمین آندرے فلیچر کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے ، لاہور قلندرز نے ہارڈس ولجوئین اور ڈیوڈ ویز کو لیا ہے جو اے بی ڈی ویلیئرز، کارلوس بریتھ ویٹ اور کورے اینڈرسن کی رخصتی کے بعد دستیاب ہوں گے۔ملتان سلطانز نے 21ویں کھلاڑی کے طور پر آل راؤنڈر حماد اعظم کو منتخب کیا ہے، لاہور قلندرز نے مڈل آرڈر بیٹسمین سعد علی کا انتخاب کیا، محمد عرفان جونیئر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جبکہ عمر خان کراچی کنگز کے اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی اپنے اسکواڈز کیلئے اکیسویں کرکٹرز کا اعلان بعد میں کریں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں