ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی راہیں ہموار ہوں گی ،عائشہ اشعر

جمعرات 24 جنوری 2019 18:19

ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی راہیں ہموار ہوں گی ،عائشہ اشعر
لاہور۔24 جنوری(اے پی پی پاکستان کرکٹ بورڈ ویمن ونگ کی جنرل مینجر عائشہ اشعر نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی مزید راہیں ہموار ہوں گی اور پاکستانی شائقین کو بھی کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں عائشہ اشعر نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم کے دورہ پاکستان پر ہماری ٹیم کی اراکین بہت خوش اور پرجوش ہیں ۔ہم اس دورے کے انعقاد پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے مشکور ہیں اور مجھے پوری امید ہے کہ پاکستانی ٹیم سیریز میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں