ضلعی انتظامیہ نے شائقین کرکٹ کو دبئی میں جاری پی ایس ایل کے میچز دکھانے کیلئے پانچ بڑی اسکرینیں لگا دیں

اسکرینیں گریٹر اقبال پارک، جیلانی پارک، گلشن اقبال پارک، مین پلازہ جوہر ٹائون اور بٹرفلائی پارک میں لگائی گئیں

ہفتہ 16 فروری 2019 21:33

ضلعی انتظامیہ نے شائقین کرکٹ کو دبئی میں جاری پی ایس ایل کے میچز دکھانے کیلئے پانچ بڑی اسکرینیں لگا دیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) ضلعی انتظامیہ نے شائقین کرکٹ کو دبئی میںجاری پاکستان سپر لیگ کے میچز دکھانے کیلئے لاہور میں پانچ بڑی اسکرینیں لگا دیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر آفس لاہور کی طرف سے یہ اسکرینیں گریٹر اقبال پارک، جیلانی پارک، گلشن اقبال پارک، مین پلازہ جوہر ٹائون اور بٹرفلائی پارک میں لگائی گئی ہیں۔انتظامیہ کی طرف سے کرکٹ شائقین کو کہا گیا ہے کہ وہ مذکورہ عوامی مقامات پر پاکستان سپر لیگ کے میچز سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے میچز یو اے ای میں جاری ہیں۔لیگ کے فائنل سمیت 8 میچز کراچی اور لاہور میں بھی کھیلے جائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں