قومی ٹیم چیف سلیکٹر انضمام الحق کل دبئی روانہ ہونگے

پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لیں گے ، دورہ آسٹریلیا کیلئے مکی آرتھر اور سرفراز احمد کے ساتھ مشاورت بھی کریں گے،تینوں طرز کی کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو آرام دینے کا امکان

جمعرات 21 فروری 2019 20:00

قومی ٹیم  چیف سلیکٹر انضمام الحق کل دبئی روانہ ہونگے
ْ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کل دبئی کے لیے روانہ ہوں گے۔چیف سلیکٹر انضمام الحق کل دبئی کے لیے روانہ ہوں گے، یو اے ای میں اپنے دورے کے دوران چیف سلیکٹر نہ صرف پی ایس ایل کے میچز میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لیں گے بلکہ آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد کے ساتھ مشاورت بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

مزید معلوم ہوا ہے کہ کینگروز کے خلاف تینوں طرز کی کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو آرام دینے کی تجویز ہے، اس تجویز پر عمل کیے جانے کی صورت میں پی ایس ایل 4 کے ایڈیشن میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا جاسکتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں